top of page
Search

کرسمس ڈے کی حقیقت

Md Zafar Alam

آج 25/دسمبر ہے' پوری عیسائی دنیا آج کے دن رنگ رلیاں مناتی ہیں'اپنے گھروں اور کلیساؤں میں چراغاں کرتی ہیں اور عیسیٰ علیہ السلام کے برتھ ڈے کے نام پر اس طرح عیاشیاں کرتی ہیں کہ شیطان بھی شرما جائے شراب ندیوں کی طرح بہایا جاتا ہے اور عصمت دری کے اتنے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ *الامان و الحفیظ* کرسمس کی اصلchrist(مسیح)اورmass(رسم یا اجتماع) اور مطلب یہ ہے کہ وہ رسم ؛تہواریااجتماع جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کے طور پر مناءی جاتی ہے *اب تھوڑا اس حقیقت پر نظر ڈالتے ہیں کہ کیا حقیقتاً حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدایش 25/دسمبر کو ہوءی تھی ؟کب سے یہ تہوار منایاجارہا ہے ؟اورکیا یہ ان کے مذہبی تہواروں میں سے ہے یا پھر یہ ایک رسم ہے جو ان کے دین میں داخل ہوگئی؟* یہ بات مسلم ہے کہ عیسائی لوگ اس تہوار کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے برتھ ڈے کے طور پر مناتی ہے لیکن کیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدایش 25 دسمبر کو ہوءی تھی؟ اس میں خود عیساءیوں کا اختلاف ہے چنانچہ رومن کیتھولک اور پروٹسٹنٹ کلیسائیں 25/دسمبر کو اور مشرقی آرتھوڈوکس کلیسا 6/جنوری کو جب کہ آرمیینہ کلیسا 19/جنوری کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا برتھ ڈے مناتے ہیں (کرسمس عیساءیوں سے مسلمانوں تک ص١٢) اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدایش کا تذکرہ جتنی تفصیل سے قرآن کریم میں ملتا ہے اتنی تفصیل سے خود ان کی مذہبی کتابوں (بایبل ؛اناجیل اربعہ اور عہدنامہ جدید )میں بھی نہیں ملتا یہی وجہ ہے کہ ایک مشہور عیسائی مؤرخ اپنی کتاب (laif of chrits) میں لکھتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کا کوئی پتہ نہیں چلتا اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ حتمی طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدایش فلاں تاریخ کو ہوءی تھی انجیلوں میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تاریخ پیدائش کا کوئی تذکرہ نہیں ہے اس لیے کرسمس کو مذہبی تہوار کہنا اور اس کو مذہبی تہوار ماننا سراسر حماقت ہے'اور اس کی سب سے بڑی عقلی دلیل یہ ہے کہ کرسمس کا آغاز 325/عیسوی میں شاہ کانسٹنٹاءن کے دور میں ہوتاہے تو کیا اگر یہ مذہبی تہوار ہوتا تو اس سے پہلے نہیں منایا جاتا؟حالاں کہ اس کا کوءی ذکر نہیں ملتا (کرسمس عیساءیت سے مسلمانوں تک ص١٢) اس سے یہ بات بھی صاف واضح ہوجاتی ہے کہ یہ تہوار رسمی ہے مذہبی نہیں ہے اب مختصراً یہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ رسم کب اور کیسے ایجاد ہوا؟ چوتھی صدی عیسوی میں جب کہ شرک وبت پرستی عام تھی اکثر لوگ سورج ستاروں اور آگ کی پوجا کرتے تھے ایسے وقت میں پہلی مرتبہ عیساءیت کو ترویج دین کے لیے کسی بادشاہ کی سرپرستی حاصل ہوءی اور روم کا بادشاہ شاہ کانسٹنٹاءن نے اسلام قبول کرلیا شاہ کانسٹنٹاءن نے دیکھا کہ سورج پرست لوگ 25/دسمبر کو ایک بڑا تہوار مناتے ہیں سورج پرست قوموں کا خیال تھا کہ اسی دن(25/دسمبر)کو سورج دیوتا نے جنم لیا تھا جس کی یادگار میں وہ لوگ یہ تہوار مناتے تھے شاہ کانسٹنٹاءن نے عیسائیت کی ترویج کے لیے اسی دن کرسمس کا تہوار رکھا تاکہ بت پرست لوگ اس کے اور اس کے دین کی طرف مائل ہو اور شروع میں چراغوں اور موم بتیوں سے کام چلایا بعد میں اور رسومات داخل ہوتے رہے اور اب یہ حال ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق صرف برطانیہ میں 2005/میں کرسمس کے دن قتل وغارت گری کے دس لاکھ واقعات رونما ہوئے 2002/میں کرسمس کے دن شراب نوشی کی بنا پر 19000/ہزارعصمت دری کے کیسز سامنے آئے ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں کرسمس کے دن 7/ارب بیس کروڑ پاؤنڈ کی شراب پی جاتی ہے اسی لیے ایک عیسائی مفکر نے کہا ہے *کہ مشرکانہ مذہب میں عیسائی عقائد داخل کرنے کے بجائے خود عیسائیت میں مشرکانہ عقائد کو داخل کرایا گیا* (کرسمس عیساءیت سے مسلمانوں تک ص١٤) ان تمام باتوں سےکرسمس ڈے کی حقیقت بالکل واشگاف ہوجاتی ہے *بس ضرورت ہےکہ ہم خود اس سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچاءے اس کی حقیقت سے لوگوں کو روشناس کراءیں کیوں کہ عیسائی لوگ کرسمس کے دن برتھ ڈے ہی نہیں مناتے بل کہ وہ یہ کہتے ہیں کہ اسی دن خدا کا بیٹا پیدا ہوا ہے'جو کہ شرک اور گمراہی کی بات ہے* اللہ تعالیٰ تمام امت مسلمہ کو ان مشرکانہ عقائد و رسومات سے محفوظ رکھے آمین

 
 
 

Recent Posts

See All

Hypnosis for Sleep

Hypnosis for sleep works by helping you to relax and unwind, and letting go of the stress and worries that keep you awake. It is often...

3D Architectural visualization

Stedaxis is a tech firm based in Sydney Australia, providing end-to-end digital engineering, 3D rendering and technology services. We are...

WHat is NoneBounce?

NoneBounce is an email validation & verification software designed to help organizations clean their email lists, reduce their email...

Comments


Post: Blog2_Post
  • Facebook
  • Twitter
  • LinkedIn

©2020 by Zafarqasmi. Proudly created with Wix.com

bottom of page